تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بھارت: بھیانک حادثے پر مدد کیلئے پہچنے والے بھی ہلاک، ہر آنکھ اشکبار

نئی دہلی: بھارتی شہر کولکاتہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 7 رضاکار بھی شامل ہیں جو متاثرین کی مدد کے لیے پہنچے تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولکاتہ شہر میں ریلوے کی عمارت میں آگ لگی جس کی زد میں آکر نو افراد ہلاک ہوگئے جن میں 7 وہ لوگ ہیں جو جائے حادثے پر متاثرین کی زندگیاں بچانے آئیں تھے۔

ہلاک افراد میں 3 فائربریگیڈ، 1 ریلوے اور ایک پولیس اہلکار سمیت دیگر شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ عمارت کی 13 ویں منزل پر پیش آیا جس کے بعد ہرطرف افراتفری پھیل گئی۔ ہلاک رضاکار لفٹ کے ذریعے اوپر جانے کی کوشش کررہے تھے لیکن بدقسمتی سے دھویں کے باعث لفٹ خراب ہوگئی اور وہ اندر پھنس گئے، ان کی موت ممکنہ طور پر دم گھٹنے سے ہوئی۔

آگ پر قابو پائے جانے کے بعد لوگ جب عمارت میں داخل ہوئے تو رضاکاروں کی لاشیں پڑیں تھیں۔ بھارتی حکام نے ہلاک افراد کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -