تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لندن: خاتون پولیس اہلکار کی پراسرار موت

لندن: اسکاٹ لینڈ پولیس میں ذمہ داریاں انجام دینے والی خاتون اہلکار کی پراسرار موت نے سوالات اٹھا دیے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق’ناتالائی فولڈس‘ کی عمر صرف 25 برس تھی انہیں چار روز قبل لانارک شائر کے علاقے وشا سے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دورانِ علاج دم توڑ گئیں۔ پولیس نے خاتون اہلکار کی موت کی وجہ ظاہر نہیں کی اور نہ ہی اسے مشکوک قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون اہلکار گلاسو پولیس اسٹیشن میں تعینات تھیں اور وہ ہیلپ لائن 999 کی کالز کا جواب دیتی تھیں۔ ناتالائی فولڈس کی اچانک موت نے اُن کے ساتھیوں اور پولیس کے دیگر اہلکاروں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔

اسکاٹش پولیس فیڈریشن کے چیف کالم اسٹیل کا کہنا تھاکہ ’ناتالائی فولڈس کی اچانک موت ہم سب کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے، وہ ہماری بہت اچھی ساتھی اور دوست تھی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’وہ اپنے ساتھیوں کا بہت زیادہ خیال رکھتی تھی اور گشت یا عوامی مقامات پر تعینات اہلکاروں کو دیگر سے زیادہ اہمیت دیتی تھی‘۔

پولیس ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں نوجوان اہلکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’پولیس فیملی کے لیے یہ ایک دکھ کی خبر ہے کہ اسکاٹ لینڈ کی ایک اہلکار اب ہم میں نہیں رہیں‘۔

فولڈس کی ایک دوست نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’مجھے یہ خبر سُن کر یقین نہیں آرہا، کیونکہ وہ بہت محبت کرنے والی لڑکی تھی، ہم اُسے کبھی نہیں بھول سکتے‘۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق چار جنوری کو ناتالائی فولڈس مارشیل اسٹریٹ پر تعینات تھیں جس کے دوران اُن کی طبیعت خراب ہوئی اور پھر انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -