واشنگٹن: وبائی مرض ’’کروناوائرس‘‘ سے متعلق نجی ٹیلی ویژن پر انٹرویو کے دوران امریکا کی معروف مصنفہ اور صحافی ’’ہوڈا کوٹب‘‘ آب دیدہ ہوگئیں۔
غیرملکی خبررسان ادارے کی رپورٹ کے پروگرام کے دوران امریکی ریاست لوئیسیانہ کے شہر نیو آرلینس میں کروناوائرس سے ہلاکتوں پر تبادلہ خیال کیا جارہا تھا کہ اسی دوران معروف خاتون صحافی روپڑیں۔
خیال رہے کہ نیوآرلینس ہوڈا کوٹب کا آبائی شہر رہ چکا ہے جہاں کروناوائرس سے مسلسل اموات پر خاتون کا صبر کا ضبط ٹوٹ گیا اور وہ پروگرام کے دوران آب دیدہ ہوگئیں۔ پروگرام کی ہوسٹ نے صحافی کو دلاسہ دینے کی کوشش کی۔
We love you, Hoda. ❤️ pic.twitter.com/rocZr8J4EE
— TODAY (@TODAYshow) March 27, 2020
پروگرام کے دوران خاتون ہوسٹ کے ساتھ ساتھ ہوڈا کوٹب نے بھی امریکی رگبی کے کھلاڑی ’’ڈریو بریز‘‘ سے کئی سولات کیے۔ کھلاڑی نے کروناوائرس سے متاثرہ لوئیسیانہ ریاست کی مدد کے لیے 5 ملین ڈالر امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جیسے ہی انٹرویو مکمل ہوا منصفہ کی آنکھیں بھر آئیں۔ اس دوران ہوسٹ نے حوصلہ دیتے ہوئے صبر کرنے کی درخواست کی جس پر صحافی نے معافی مانگی اور کہا میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی۔
واضح رہے کہ امریکی ریاست لوئیسیانہ میں اب تک کروناوائرس کے 2 ہزار 305 کیسز رپورٹ ہوچکی ہیں جن میں سے 83 افراد ہلاک ہوئے۔ نیو آرلینس میں 997 کروناوائرس کے مریض سامنے آئے۔