کراچی: ملک میں مہنگائی کے اعتبار سے دسمبر2019کے مقابلے میں دسمبر2020 بہترین مہینہ رہا۔
تفصیلات کے مطابق دسمبر2019کے مقابلے میں دسمبر2020میں مہنگائی میں کمی ہوئی۔ دسمبر2019کی نسبت دسمبر2020میں ٹیکس وصولی اور برآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دسمبر2019میں مہنگائی کی شرح12.6فیصد تھی جبکہ دسمبر2020میں کم ہوکر7.9فیصد رہی۔
گزشتہ سال کی نسبت ایف بی آرکی ٹیکس وصولی زیادہ رہی۔ دسمبر2019میں ایف بی آرٹیکس وصولی469ارب تھی جبکہ دسمبر2020میں 508ارب ہوگئی۔
اسی طرح دسمبر2019میں برآمدات1993ملین ڈالر تھیں جبکہ دسمبر2020میں2357ملین ڈالررہیں۔ ترسیلات زرمیں 2ارب ڈالر ماہانہ کااضافہ ہوا۔ دسمبر2020میں زرمبادلہ کے ذخائر20.254ارب ڈالر ہوگئے۔
دسمبر2020میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 319 سےنکل کر447ملین ڈالر سرپلس ہوگیا۔