منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

شوہر چھوڑنے کا مشورہ دینے والی سعودی خاتون کیخلاف انوکھا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں خاتون کو خلع لے کر بہتر شوہر ڈھونڈنے کی صلاح دینے والی سہیلی کو عدالت ‏نے 50 ہزار ریال جرمانہ کر دیا۔

سعودی عرب میں اپنی بہترین دوست کو غلط مشورہ دینا خاتون کو مہنگا پڑ گیا، عدالت نے ‏جرمانے کے ساتھ ساتھ خاتون کو آئندہ شادی شدہ افراد کے معاملات میں دخل اندازی کرنے اور ‏انہیں مشورہ نہ دینے کی ہدایت کردی۔

شوہر نے خاتون کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ بیوی کی سہیلی نے ‏مشورہ دیا کہ وہ مجھ سے رشتہ توڑ کر کسی دوسرے شخص سے شادی کر لی۔

سہیلی کی جانب سے اہلیہ کو مجھ سے خلع لینے کے لیے دانستہ مجبور کیا گیا اسے بارہا مشورہ ‏دیتی رہی کہ کوئی بہتر شوہر تلاش کر لے۔

جدہ کی فوجداری عدالت نے الزام ثابت ہونے پر خاتون کو 50 ہزار ریال جرمانہ کرتے ہوئے دوست ‏کے شوہر کو جرمانے کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنے دفاع میں خاتون نے کہا کہ وہ اپنی بہترین دوست کی بھلائی کے لیے ہی مشورہ دے رہی تھی ‏اور اس کے پیش نظر صرف دوست کی اچھائی تھی۔

وکلاء نے عدالت فیصلے کو انوکھی نظیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں سے ‏سماجی مسائل کم کیے جا سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں