پنجاب میں لائیواسٹاک کی اہمیت کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لائیواسٹاک کی پیداوار میں 5گنا اضافے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزیر لائیواسٹاک کی سربراہی میں کمیٹی تجاویز مرتب کرے گی۔
لائیواسٹاک کے نرخ مقرر کرنے سے متعلق سفارشات پیش کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مفید مادہ جانور ذبح کرنے پر پابندی عائد کی جائے گی اور اس کا اطلاق تمام اضلاع پر ہو گا۔
لائیواسٹاک کی پیداوار اور ایکسپورٹ میں اضافےکیلئے 4 روز میں حتمی پلان طلب کیا گیا ہے۔ پنجاب میں جانوروں کیلئےبیماریوں سےپاک زون قائم کئےجائیں گے۔
سعودی عرب، کویت، یواےای میں لائیواسٹاک ایکسپورٹ کرنے کی بہت گنجائش ہے۔ قابل عمل پلان کے ذریعے خلیجی ممالک میں لائیواسٹاک ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لائیو اسٹاک کی پیداوار، ایکسپورٹ بڑھانےکیلئے فوری اقدامات کرنےکی ہدایت ہے۔