تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

معروف اداکار خوفناک کار حادثے میں ہلاک

بھارت میں ٰیوم جمہوریہ کے موقع پر لال قلعہ پر جھنڈا لہرانے والے بھارتی اداکار دیپ سدھو کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجابی اداکار دیپ سدھو دہلی سے بھٹنڈا جارہے تھے کہ راستے میں ’’ کنڈلی منیسر پلوال ‘‘ کے علاقے میں ان کی گاڑی ٹرک کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔

وہ مہندرا سکارپیو میں سوار تھے، ٹکراتنی خوفناک تھی کہ ڈرائیونگ سائیڈ بری طرح سے ٹرک کے اندر گھس گئی جو ان کی موت کا باعث بنی۔

اداکار کی گاڑی کو حادثہ صبح ساڑھے نوبجے کے قریب پیش آیا، اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جب دیپ سدھو کو اسپتال لایا گیا تو وہ جان کی بازی ہار چکے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال فروری میں دیپ سدھو کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران گرفتار کیا گیا جو کہ لال قلعہ پہنچنے کے بعد متشدد ہو گئی تھی۔

اس وقت کسان مودی حکومت کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے3 نئے قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جسے بعد ازاں کسانوں کے مسلسل احتجاج کے پیش نظر نومبر 2021 میں واپس لے لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت کے نامور موسیقار بپی لہری چل بسے

دیپ سدھو کو اپریل میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا لیکن رہا ہونے کے کچھ دیر کے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم اپریل میں انہیں دوبار رہائی ملی تھی، عدالتی احکامات کے مطابق انہیں پولیس کے ساتھ تفتیش میں مکمل تعاون کرنا تھا۔

Comments

- Advertisement -