اشتہار

رنویر اور دپیکا کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں؟

اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی گزشتہ دنوں ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دپیکا نے رنویر سنگھ کی جانب سے ہاتھ بڑھانے پر ان کا ہاتھ نہیں تھاما تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں کے درمیان کچھ ٹھیک نہیں ہے، کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال تھا کہ دونوں ایک دوسرے سے ناراض ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

- Advertisement -

تاہم اب اسی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ تمام افواہیں غلط ثابت ہوگئی ہیں۔ ویڈیو میں رنویر سنگھ کو اہلیہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دپیکا اپنی پہلی فلم اوم شانتی اوم کا مشہور ڈائیلاگ بولتی ہیں ’جب کسی چیز کو سچے دل سے چاہو تو ساری کائنات سے آپ سے ملانے کی کوشش کرتی ہے۔‘

جواب میں رنویر سنگھ بھی اپنی فلم ’رام لیلا‘ کا ڈائیلاگ دہراتے ہیں ’مجھ سے پوچھو تو اس کی گارنٹی دے سکتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون کی حالیہ ریلیز ’پٹھان‘ نے باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں جبکہ رنویر سنگھ کی فلم ’سرکس‘ باکس آفس پرناکام ثابت ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں