اسلام آباد: وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی تو ہماری فوجیں تیار ہیں، جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے بھارت کو تنبیہہ کی ہے کہ اگر اس کی طرف سے کوئی جارحیت ہوئی تو پاکستان کی افواج بھرپور جواب کے لیے تیار ہیں۔
[bs-quote quote=” پاکستان خطے میں اچھا ماحول رکھنا چاہتا ہے۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”پرویز خٹک”][/bs-quote]
پرویز خٹک نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بھارت کو پیش کش کی ہے کہ پلوامہ حملے کے ثبوت دیں، کارروائی کریں گے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں اچھا ماحول رکھنا چاہتا ہے، ہم مذاکرات کے ذریعے بات آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ہم لڑائی نہیں چاہتے بلکہ ہم نے اپنے ملک کو آگے لے کر جانا ہے، لیکن بھارت نے جارحیت کی تو ہماری فوجیں بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان یہ بھی بھارت پر واضح کر چکے ہیں کہ جارحیت کی صورت میں ہم سوچیں گے نہیں جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مخالف پالیسی کے بجائے مودی سرکار کارکردگی پر الیکشن لڑے: فواد چوہدری
خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بھی مودی سرکار کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان مخالف پالیسی کی بہ جائے وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑے۔
انھوں نے سخت الفاظ میں واضح کیا کہ مودی سرکار بچگانہ حرکات کر کے پاکستان مخالف جذبات استعمال نہ کرے، پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، ہماری فوج کی بہادری کی مثال دنیا جانتی ہے، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔