تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

نیوزی لینڈ سے شکست، بھارتی ٹیم کو ’چوکرز‘ کا خطاب دے دیا گیا

ساؤتھمپٹن: نیوزی لینڈ سے تاریخی شکست پر بھارتی مداحوں نے ٹیم کو چوکرز کا خطاب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارتی مداحوں نے توپوں کا رخ ٹیم کی جانب موڑ دیا اور آئی سی سی کا ایک اور بڑا ایونٹ ہارنے پر بھارتی ٹیم کو چوکرز کا خطاب دیا۔

ایک صارف نے کوہلی اور ڈیل اسٹین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کرکٹ کی تاریخ کے بہترین چوکرز ہیں۔‘

ایک مداح نے لکھا کہ ’بھارتی مداحوں کو مزید دکھ اٹھانا ہوگا کیونکہ کوہلی پتانی نہیں چھوڑنے والے ہیں۔‘

ایک صارف نے دھونی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ چوکر نہیں ہیں، یہ لیجنڈ اور حقیقی ونر ہیں۔‘

ایک اور صارف نے کوہلی کا نام لفظوں میں ایسے بتایا کہ ناک، آؤٹ، ہاریں گے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز ساؤتھمپٹن میں ریزرو ڈے والے دن بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ کا حکمران بن گیا۔

بھارتی ٹیم 2014 سے اب تک چھ آئی سی سی ایونٹ کے ناک آؤٹ میچوں میں شکست سے دوچار ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -