تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سوشل میڈیا پر کم عمر لڑکے اور لڑکی کی دوستی کا بُرا انجام

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت کی پولیس نے سوشل میڈیا پر دوستی کر کے لڑکی کو اغوا کرنے والے 19 سالہ نوجوان کو  حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع جنوب کے ڈپٹی کمشنر پولیس اتل کمار ٹھاکر نے بتایا کہ ’ہم نے تنزیل احمد نامی شخص کو 15 سالہ لڑکی اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرالیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ آٹھویں کلاس کی طالبہ کے بھائی نے پیر کے روز بہن کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی اور بتایا کہ وہ صبح سے ہی لاپتہ ہے۔

پولیس نے شکایت درج کرنے کے بعد سب سے پہلے اس بات کا معلوم کیا کہ لڑکی کا اکثر رابطہ کس سے رہتا تھا۔

مزید پڑھیں:سوشل میڈیا کی دوستی کا افسوسناک انجام

پولیس اہل خانہ سے سوالات کرنے پہنچی تو متاثرہ لڑکی کی بڑی بہن نے بتایا کہ وہ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن لائیکی استعمال کرتی تھی اور تنزیل نامی شخص سے اسی پلیٹ فارم پر اُس کی دوستی ہوئی۔

پولیس نے اہل خانہ کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا اور پھر ٹیموں کو سراغ لگانے کے لیے مختلف علاقوں میں روانہ کیا۔

پولیس نے ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے مغوی لڑکی کی آخری لوکیشن تلاش کی تو وہ بنجور کی آرہی تھی، جہاں ایک ٹیم کو لڑکی کی والدہ کے ساتھ بھیجا گیا اور پھر وہ اُس مقام پر پہنچے جہاں لڑکی کو چھپایا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکا بڑھئی کا کام کرتا ہے، جسے حراست میں لے کر لڑکی کو قانونی کارروائی کے بعد والدہ کے حوالے کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -