تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘ڈیلٹا’ دنیا کے لیے ایک نیا خطرہ!

بھارت سے نمودار ہونے والی کوروناوائرس کی قسم ‘ڈیلٹا’ پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایران، آسٹریلیا، انڈونیشیا اور برطانیہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ڈیلٹا اپنے پنجے گاڑ رہی ہے، مختلف ممالک میں کورونا کی اس قسم کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

ایران میں بھارتی قسم ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے جہاں کورونا کیسز میں اضافے کی شرح 24 فیصد ہوگئی۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں بھی ڈیلٹا وائرس کا وار جاری ہے۔ آسٹریلوی دارالحکومت سڈنی اور ساؤتھ ویلز میں ریکارڈ کیسز سامنے آئے، سڈنی میں لاک ڈؤان میں بھی ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی۔

ادھر انڈونیشیا میں ڈیلٹا وائرس سے اموات کی شرح دگنی ہوگئی تاہم حکومت کی جانب سے وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

کیا موجودہ کورونا ویکسینز ‘ڈیلٹا’ کے خلاف مؤثر ہیں؟

برطانوی ماہرین نے بھی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو پابندیاں اٹھانے پر خبردار کردیا۔ برطانوی وزیراعظم کا مکمل پابندیاں ہٹانے کے متوقع فیصلے پر ماہرین ڈٹ گئے۔

4 ہزار سے زیادہ ماہرین اور ڈاکٹروں نے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کا 19جولائی سےپابندی ہٹانے کا فیصلہ خطرناک ہے۔

Comments

- Advertisement -