تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

برطانیہ میں کرونا کی قسم ’ڈیلٹا پلس‘ کے کیسز میں اضافہ

لندن : برطانیہ میں کرونا وائرس معتدی ویرنیٹ ڈیلٹا پلس کے کیسز میں اضافے نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کی مزید خطرناک اور مہلک ترین اقسام بھی سامنے آرہی ہیں، پہلے کرونا وائرس کی ایلفا، بیٹا، ڈیلٹا قسم نے شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا اور اب ڈیلٹا پلس نے تباہی پھیلانا شروع کردی ہے۔

گزشتہ برس لندن میں کرونا کی معتدی قسم ڈیلٹا جسے بی 1617.2 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے دنیا بھر میں بہت زیادہ لوگوں کو متاثر کیا، اب برطانیہ میں ڈیلٹا پلس ویرئنٹ پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک برطانیہ میں چھ فیصد کیسز جینیاتی طور پر وائرس کی نئی قسم کے ہیں، جسے اے وائے 4.2. اور ڈیلٹا پلس بھی کہتے ہیں۔

ماہرین کی کرونا کی ڈیلٹا اور ڈیلٹا پلس اقسام سے متعلق خوفناک دریافت
برطانیہ میں‌ کرونا کی مہلک قسم زور پکڑنے لگی، 24 گھنٹوں‌ میں‌ 44 ہزار کیسز رپورٹ

یہ قسم ایسی میوٹیشنز پر مشتمل ہے جو وائرس کو زندہ رہنے کے مواقع فراہم کرتی ہے، کرونا وائرس کی اس قسم کی نشاندہی جولائی 2021 میں ہوئی تھی۔

یونیورسٹی کالج لندن کے جینیٹکس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر فرانکوئس بلوکس کا کہنا ہے کہ ’ہوسکتا ہے کہ یہ 10 فیصد زیادہ متعدی ہو‘۔

Comments

- Advertisement -