اشتہار

ڈینگی نے کراچی میں پنجے گاڑ لیے، سیکڑوں شہری مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :شہر قائد میں ڈینگی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، رواں ماہ اب تک ڈیڑھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے انور خان کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے جس کے مطابق ڈینگی سے سب سے زیادہ ضلع شرقی متاثر ہوا ہے۔

جہاں سات سو کے لگ بھگ مریض زیر علاج ہیں، ضلع جنوبی اور وسطی میں بھی ڈینگی بخار تیزی سے پھیل رہا ہے۔

- Advertisement -

سب سے زیادہ ڈینگی کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے، بلدیہ کراچی اور ٹاؤن ایڈمنسٹریشن کی اسپرے مہم بھی کہیں نظر نہیں آئی۔

رواں ماہ نومبر میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کے اعداد شمار کے مطابق حیدرآباد میں ڈینگی کے457،سکھر میں ڈینگی کے 27 کیس رپورٹ ہوئے۔

لاڑکانہ میں ڈینگی کے 35،میرپورخاص ڈویژن میں ڈینگی کے80 کیس سامنےآئے جبکہ شہید بےنظیر آباد میں ڈینگی سے متاثرہ 16 کیس رپورٹ ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 1590 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، ضلع جنوبی میں307، ضلع غربی میں ڈینگی کے36 کیس رپورٹ ہوئے۔

ضلع شرقی میں 649، وسطی میں ڈینگی کے 256 کیس سامنے آئے، ضلع ملیر میں ڈینگی کے91 ،کورنگی میں ڈینگی کے138کیس اور کیماڑی میں ڈینگی کے 68 کیس رپورٹ ہوئے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں