بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

ڈنمارک کے شاپنگ مال میں اندھا دھند فائرنگ، 3 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کوپن ہیگن: ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں شاپنگ مال پر اندھا دھند فائرنگ کا دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، واقعے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوپن ہیگن کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں مسلح شخص نے داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیجز میں جائے وقوعہ کی صورتحال دیکھی جا سکتی ہے جہاں لوگوں میں بھگدڑ مچی ہوئی ہے اور خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دہشت گردی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔Imageواقعے سے متعلق کوپن ہیگن پولیس کے سربراہ سورین تھامسن نے بتایا کہ ایک بائیس سالہ نوجوان کو حملے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق اگرچہ مقصد واضح نہیں، لیکن یہ ’دہشت گردی کی کارروائی‘ ہو سکتی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں برفاتی تودہ گرنے کا خوفناک حادثہ، ویڈیو وائرل

فیلڈز مال میں کل 140 دکانیں اور ریسٹورنٹس ہیں اور یہ دارالحکومت کے نواح میں سب وے لائن کے قریب واقع ہے جو اسے شہر کے مرکز سے ملاتی ہے،اس شاپنگ مال کا شمار ڈنمارک کے بڑے شاپنگ سینٹرز میں شمار ہوتا ہے۔Imageفائرنگ کے کچھ دیر بعد شاہی محل نے کہا کہ ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ریس سے منسلک ولی عہد شہزادہ فریڈرک کے ساتھ ایک استقبالیہ منسوخ کردیا، شاہی محل نے مزید کہا کہ ریس کے پہلے تین مراحل اس سال ڈنمارک میں منعقد ہوئے، استقبالیہ شاہی کشتی پر منعقد ہونا تھا جو سونڈربرگ میں واقع ہے، وہ قصبہ جہاں تیسرا مرحلہ ختم ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں