تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

یمن: سعودی عسکری اتحاد کا فضائی حملہ، حوثی باغیوں کا اسلحہ ڈپو تباہ، متعدد باغی ہلاک

صنعا: یمن میں سعودی عسکری اتحاد نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے حوثی باغیوں کا اسلحہ ڈپو تباہ کردیا جبکہ حملے میں متعدد باغی ہلاک بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی اتحادی افواج نے یمنی شہر الحدیدہ میں لڑاکا طیارے سے فضائی حملہ کیا جس کے باعث کئی حوثی باغیوں کی ہلاکتیں ہوئیں اور مرکزی اسلحہ ڈپو بھی تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس حملے میں مارے جانے والوں میں حوثی باغیوں کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے، تباہ ہونے والے اسلحہ ڈپو میں حوثی باغی بیلسٹک میزائل رکھتے تھے۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران سعودی اتحاد کی کارروائیوں کے نتیجے میں درجنوں حوثی باغی یمن کے مختلف علاقوں میں ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ جھڑپوں میں مقامی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے یمن میں سرکاری فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 73 باغی جبکہ 11 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

الحدیدہ کو تمام حوثی باغیوں سے خالی کرائیں گے: یمنی صدر

خیال رہے کہ الحدیدہ بندرگاہ پر سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے حوثی کے لیے انخلا کے لیے ایک بڑا فوجی آپریشن کیا گیا تھا جس میں یمنی فوجیوں نے بھی حصہ لیا تھا۔

البتہ اب تک باغیوں کا انخلا عمل میں نہیں آیا، جبکہ عسکری اتحاد کے ترجمان کی جانب سے دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ وہ جلد الحدیدہ کو باغیوں سے کلیئر کرالیں گے۔

دوسری جانب یمن میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے والی ایجنسیوں نے شہر پر حملے کی صورت میں ڈھائی لاکھ افراد کی زندگی ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، امدادی ٹیموں نے کہا ہے کہ سعودی افواج کی شہر پر کارروائی بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -