بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

ڈپٹی وزیراعظم او آئی سی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 15 ویں او آئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے 15 واں او آئی سی سربراہی اجلاس 4 سے 5 مئی تک گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہوگا جس میں ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وہ اس سے قبل 2 مئی کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی سربراہی اجلاس امت مسلمہ کیلیے اس نازک وقت پر بلایا جا رہا ہے جب غزہ کے عوام کیخلاف جنگ بلا روک ٹوک جاری ہے۔ او آئی سی رہنماؤں کیلیے اہم موقع ہوگا کہ وہ غزہ کی سنگین صورتحال پرغور وفکر کریں۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار غزہ میں جاری نسل کشی، مقبوضہ کشمیر کےعوام کے حق خودارادیت پر بات کریں گے۔ امت کی یکجہتی، اسلامو فوبیا سے متعلق پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے جب کہ وہ اس موقع پر دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی آمد، وزیراعظم کی گیمبیا روانگی منسوخ

واضح رہے کہ سعودی سرمایہ کارروں کے وفد کی پاکستان آمد کے باعث وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے گیمبیا روانگی کو منسوخ کیا ہے اور ان کی جگہ ڈپٹی وزیراعظم پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں