بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

’میں تمہیں مار دوں گی‘ پیرا گلائیڈنگ سے خوفزدہ لڑکی کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ایڈونچر کے شوقین تو بہت سے لوگ ہوتے ہیں لیکن بلندی پر جاتے ہی لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں اور ڈر کے مارے پیرا گلائیڈر سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ انہیں واپس اتار دیں۔

ایسی ہی ایک لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو ٹرینر کے ہمراہ پیرا گلائیڈنگ کے شوق کی خاطر بلندی پر چلی گئی لیکن بلندی پر جاتے ہی وہ خوفزدہ ہوگئی، بھارتی لڑکی کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھارتی آئی اے ایس افسر نے شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’پیراگلائیڈنگ حیرت انگیز ہے ناں؟

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی ٹرینر سے کہہ رہی ہے کہ ’بھیا مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے، ٹرینر لڑکی کو سمجھاتا ہے کہ آرام سے رہو، ڈرنا نہیں بس ہم نیچے جارہے ہیں۔

مگر خوفزدہ لڑکی پھر بھی ڈرتی رہی اور ٹرینر سے کہتی ہے کہ میرے ہاتھ سے کیمرا چھوٹ رہا ہے، میں نیچے نہیں دیکھ سکتی، مجھے نیچے دیکھنے کا نہیں کہنا، میرا ہاتھ بھی درد کررہا ہے۔

ٹرینر لڑکی کو بتانا ہے کہ کیمرے میں ویڈیو ریکارڈ ہورہی ہے اب اسی طرح ڈرتی رہیں تو آپ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوجائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں