پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عدالتی حکم کے باوجود شکور شاد کو مشترکہ اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے باوجود سیکریٹری اسمبلی اور اسمبلی لابرانچ نے عبدالشکور شاد کو روکا۔ رکن قومی اسمبلی نے مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر ایوان کی کارروائی دیکھی۔

مزید پڑھیں: شکور شاد کے گھر کے باہر لگے حفاظتی کیمرے چوری ہوگئے

اجلاس کے بعد شکور شاد نے اسپیکر آفس کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔

اسپیکر آفس کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے شکور شاد کو استعفے کی تصدیق کے لیے ابھی طلب نہیں کیا، طلب کرنے کے بعد اسمبلی اجلاس میں شرکت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عبدالشکور شاد نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ان کے استعفے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں