تازہ ترین

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

الیکشن کمیشن نے افسران کو عام انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2024...

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے...

ٹی20 رینکنگ میں تنزلی کے باوجود بابراعظم نے نیا ریکارڈ بنادیا

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں تنزلی کے باوجود ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

ایشیا کپ کے مسلسل تین میچوں میں خراب کارکردگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور ان کی جگہ وکٹ کیپر محمد رضوان پہلی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں۔

بابراعظم رینکنگ میں لگاتار 1 ہزار 155 دن تک ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ بیٹر رہے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے اتنے عرصے تک ٹاپ پوزیشن اپنے پاس رکھنے کا نیا ریکارڈ بناڈالا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ میں محمد رضوان کے پوائنٹس کی تعداد 815 ہوگئی ہے جبکہ بابراعظم 794 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم ایک درجہ ترقی پاکر 792 پوائنٹ سے تیسرے جب کہ بھارت کے سوریا کمار یادیو ایک درجہ تنزلی کے بعد 775 پوائنٹ لے کر چوتھے اور انگلینڈ کی ڈیوڈ میلان 731 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ چھٹے، نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ کانوے ساتویں، سری لنکا کے پتھم نسانکا آٹھویں، یو اے ای کے محمد وسیم نویں اور جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرک دسویں نمبر پر ہیں۔

Comments

- Advertisement -