تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گزشتہ مالی سال پاکستان نے کتنے ارب ڈالر کے قرض معاہدے کئے؟

اسلام آباد : گزشتہ مالی سال پاکستان نے15.7ارب ڈالر کے قرض معاہدے کیے، یورو بانڈ،سعودی سیف ڈیپازٹ اور کثیر الجہتی ڈونرز سے معاہدے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے قرضوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی گئی ، مالی سال2021-22میں پاکستان نے15.7ارب ڈالر کے قرض معاہدے کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال میں 16.97 ارب ڈالر کا قرض فراہم کیا گیا ، یورو بانڈ،سعودی سیف ڈیپازٹ اور کثیر الجہتی ڈونرز سے معاہدے کئے گئے۔

رپورٹ میں کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال غیرملکی کمرشل بینکوں سے4.72ارب ڈالرقرض لیاگیا جبکہ کثیر الجہتی اداروں سے3.56ارب ڈالر،دوطرفہ قرض 2.39ارب حاصل کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال سعودی سیف ڈیپازٹ میں 3ارب ڈالر ،یورو بانڈ سے2 ارب ڈالرحاصل ہوئے ،  62فیصد قرض عالمی مالیاتی سرمایہ داروں ، بانڈ، کمرشل بینکوں ،سیف ڈیپازٹ سے حاصل ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ قرض کو بجٹ سپورٹ،زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم اور ایکسچینج ریٹ کو مستحکم رکھنے کیلئے استعمال کیا گیا جبکہ 16 فیصد قرض پراجیکٹ فنانسنگ، 14 فیصد کموڈٹی فنانسنگ جبکہ 8 فیصد پروگرام فنانسنگ کیلئے استعمال کی گئی۔

گزشتہ مالی سال غیر ملکی امداد سے کوویڈ 19 کی ویکسین کی خریداری میں بھی استعمال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی، عالمی بینک اور اسلامی ڈیولپمنٹ بینک نے زیادہ امداد فراہم کی، 30جون 2022 کو پاکستان کا مجموعی غیر ملکی قرض 88.4 ارب ڈالر تھا۔

گزشتہ مالی سال پاکستان نے 12.37 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کی گئی ، پاکستان نے10.35 ارب ڈالر پرنسپل رقم اور 2 ارب ڈالر سود کی ادائیگی کی جبکہ حکومت نے اپنے ذمہ قرض میں سے 6.38 ارب ڈالر کی ادائیگی کی۔

Comments

- Advertisement -