جمعرات, مئی 1, 2025
اشتہار

رواں مالی سال پاکستان کو کتنا ارب ڈالر کا قرضہ اورامداد ملی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رواں مالی سال پاکستان کو ملنے والے قرضے اورامداد کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس میں بتایا گیا ہے، کس ملک سے کتنے ڈالر موصول ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے ماہانہ رپورٹ جاری کردی ،رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال جولائی تا مارچ 6.8 ارب ڈالر کے قرضے اورامداد حاصل ہوئی، جولائی تا مارچ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 66.5 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔

رپورٹ کا کہنا تھا کہ جولائی تا مارچ ایشیائی انفرااسٹرکچر بینک نے 30 کروڑ ڈالر ، عالمی بینک نے 1.3 ارب ڈالر چین نے 67 ملین ڈالر اور سعودی عرب نے 60 کروڑ ڈالر نے فراہم کیے، سعودی عرب سے 3 ادھار تیل کی مد میں 36 ملین ڈالر حاصل ہوئے۔

وزارت اقتصادی امور نے کہا کہ جولائی تا مارچ امریکا سے 36ملین ڈالر ، فرانس سے 39.8 ملین ڈالر، جاپان سے 27ملین اور کوریا سے 24 ملین ڈالر موصول ہوئے۔

ماہانہ رپورٹ میں کہنا تھا کہ جولائی تا مارچ نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ میں 78 کروڑ ڈالر موصول ہوئے اور ٹائم ڈیپازٹ میں 2 ارب ڈالر جمع ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے 2.4 ارب ڈالر موصول ہونے کا تخمینہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں