اشتہار

امریکی ڈالرز پر ڈیول کی تصویر، ماجرا کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ارجنٹینا کے مصور نے اصل کرنسی نوٹوں پر ڈیول اور غصے سے بھرے جانوروں کی تصاویر پینٹ کرکے خاموش احتجاج کیا ہے۔

دنیا کے بیشتر ممالک بڑھتی افراط زر اور بیروزگاری سے متاثر ہیں جہاں غریب عوام کا جینا دوبھر ہونے لگا ہے۔ ارجنٹیان کے مشہور مصور سرگیو گیولیر موڈیاز بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو اس بڑھتی مہنگائی سے متاثر ہوئے ہیں تاہم انہوں نے اس پر خاموشی اختیار کرنے کے بجائے احتجاج کرنے کی ٹھانی اور اس کے لیے اپنے ہنر کا استعمال کیا ہے۔

سرگیو گیولیر موڈیاز نے اپنا احتجاج فن کے ذریعے قیمتی کرنسی نوٹوں (امریکی ڈالرز) پر کیا ہے اور ان پر ڈیول سمیت غصے سے بھرے جانوروں کے چہرے پینٹ کرکے بڑھتی مہنگائی پر اپنے غم وغصے کا خاموش اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

اس وقت ایک امریکی ڈالر ارجنٹائن کے 178 پیسو (کرنسی نام) کے مساوی ہے اور افراط زر کے باعث ملک میں ناپید ہونے کے بعد بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں اس کے باوجود موڈیاز نے احتجاج کے لیے قیمتی امریکی کرنسی کا استعمال کیا ہے۔

اس حوالے سے ارجنٹائن کے مصور کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی میں اس کے ہم وطن قوتِ خرید کھوچکے ہیں اور سخت پریشان ہیں جب تک یہ حالات برقرار رہیں گے وہ ایک حساس فنکار کی حیثیت سے اسی طرح اپنے ردعمل کا اظہار کرتے رہیں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہر نوٹ پر تصویر بنانے میں انہیں بہت وقت لگتا ہے لیکن جب نوٹ کی بدلی شکل سامنے آتی ہے تو وہ ایک خاموش احتجاج کی صورت پیش کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یورو اور ڈالر پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے فٹبالر لائنل میسی کی تصویر بھی نوٹوں پر بنائی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں