تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

آپریشن 90 فیصد مکمل ہوچکا، ملک میں‌ قانون کی حکمرانی قائم ہوگی، آئی ایس پی آر

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آپریشن خیبر4 دیگر آپریشنز سے مختلف ہے, 12 سے 14 ہزار فٹ کی بلندی پرآپریشن آسان کام نہیں, وہاں سپلائی چین سمیت کئی مشکلات کا سامنا رہتا ہے لیکن الحمد اللہ یہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اپر دیر میں شہید یونے والے فوجی افسر اور جوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کے عزائم بلند ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آپریشن ردالفساد بھی مختلف قسم کا آپریشن ہے جہاں پہلے آپریشن شوریدہ علاقوں کی کلیئرنس کے لیے ہوتا تھا کیوں کہ وہاں دہشت گرد ہتھیار کے بغیرعام شہریوں کے درمیان ہوتا ہے۔


 *پشاور: میجر علی سلمان اور حوالدار اختر علی کی نماز جنازہ ادا 


ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک قانون کی حکمرانی کی جانب بڑھ رہا ہے جو کہ بہت خوش آئند بات ہے کیوں کہ سڑک پر چلنے والا شہری محفوظ ہو تو قانون کی حکمرانی ہے اور جلد ملک میں ایسے حالات پیدا ہوجائیں گے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آپریشن ردالفساد میں تمام اسٹیک ہولڈرز ساتھ ہیں اور فوج جو جنگ لڑ رہی ہے وہ تمام اداروں کی جنگ ہے اور قومی سلامتی کی ضامن ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج کی کارروائی میں ایک میجر اور ایک حوالدار نے جام شہادت نوش کیا اور دشمنوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنادیا گیا یہی نہیں بلکہ فزیکل آپریشن 90 فیصد مکمل ہوچکا ہے جس کے بارے میں جلد پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -