تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاک آرمی کا کورونا ڈیوٹی پر آئی ایس الاؤنس نہ لینے کا اعلان

راولپنڈی : پاک آرمی نے کورونا ڈیوٹی پر آئی ایس الاؤنس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فیصلے کا مقصد حکومت رقم کورونامتاثرہ افراد پر خرچ کر سکے،اگلے15 دن اہم ہیں ،گھروں کوعبادت گاہیں بنائیں اور احتیاط کریں ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی پر بھارتی جارحیت کے حقائق سامنے رکھنا چاہتاہوں، ماہ رمضان ہمیں صبر شکر اور برداشت کا درس دیتاہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی زیرصدارت آج جی ایچ کیو میں اسپیشل کانفرنس ہوئی ، جس میں کورونا وائرس کے تدارک کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا اور مستقبل میں کوروناسے نمٹنےکیلئے اقدامات بھی زیرغور آئے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ سیکیورٹی ٹاسک سےمتعلق اقدامات کا تسلسل جاری رکھا جائے گا اور فوج کی روٹین اور ٹریننگ بھی جہاں تک ممکن ہو جاری رکھی جائے گی۔

ایل اوسی پر بھارتی جارحیت


ان کا کہنا تھا کہ ایل اوسی پر بھارتی جارحیت میں کچھ عرصے میں خاطرخواہ اضافہ ہوا، بھارت نےجان بوجھ پر ایل اوسی پرآزادکشمیر کے پرامن شہریوں کونشانہ بنایاگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کی زیرصدارت آج جی ایچ کیو میں اسپیشل کانفرنس ہوئی ،ڈ کانفرنس کے شرکا نے ایل او سی پر جارحیت اور بیانات کا نوٹس لیا،بھارت نے کورونا کی ابتدا سے ابتک بھارت 406بارایل اوسی خلاف ورزیاں کیں اور بھارتی فوج نے میڈیا کااستعمال کرکےجھوٹے پروپیگنڈا کیا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بدقسمتی سے آرایس ایس قوانین نے تمام قوانین کو پامال کیا، آرایس ایس نے ثابت کیا ہندو توا دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، موجودہ صورت حال میں بھی ایل اوسی پر بھارتی جارحیت کے واقعات زیر غور آئے، اقوام متحدہ نے ہر قسم کی بین الاقوامی جنگ بندی کی اپیل کی ہے، ہندوستان ہندو توا کو فروغ دے رہا ہے۔

کوروناایک عالمی وبا


ان کا مزید کہنا تھا کہ کوروناایک عالمی وباہےجس سےتمام دنیامتاثرہوئی ہے، اس وباکواسلام،مذہب سےجوڑنےکی بھارتی کوشش ناکام ہوئی، بھارتی نےجعلی خبریں پھیلانے کی کوشش کی، جس کی دنیا نے مذمت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے تمام کمانڈرز کو بارڈرز اور ملکی سیکیورٹی پر چوکس رہنے کی ہدایت کی ، بھارت کوجب بھی اندرونی مسائل کاسامناہوااس نےپاکستان پرالزام لگایا۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ملک میں اب تک237اموات ہیں جن میں صرف3اموات گلگت میں ہوئیں، کورونا کیخلاف سول ملٹری قیادت جامع حکمت عملی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

کورونا کی صورتحال


کورونا صورتحال کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کورونا کے کیسز دنیا کے دیگرممالک کی نسبت پاکستان میں کم ہیں، کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر اجتماعی طورپر شدید احتیاط کی ضرورت ہے، خدشہ ہےاگلےدوہفتےمیں کوروناوائرس کیسز کی تعدادبڑھ سکتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمارےآئسولیشن سینٹرز،ٹیسٹنگ استعدادمیں روزبروزاضافہ ہورہاہے، پاکستان کےتمام وسائل اس وبا سے نمٹنے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں، پاک فوج کی جانب سے ساڑھے3لاکھ سےزائد بیگز مستحقین کوپہنچائے جارہےہیں۔

کورونا ڈیوٹی پر آئی ایس الاؤنس نہ لینےکافیصلہ


میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاک آرمی نے کورونا ڈیوٹی پر آئی ایس الاؤنس نہ لینےکافیصلہ کیا ہے ، فیصلے کا مقصد یہ ہے کہ حکومت رقم کورونامتاثرہ افراد پرخرچ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی میڈیکل کورکی استعداد بڑھانے کیلئےریزروسٹس کو طلب کر لیا گیا، پی آئی اےورکرزکوفوجی اسپتالوں میں طبی امداد دی جائے گی، کورونا سے بچاؤکیخلاف تفتان ،طورخم،چمن پرسہولتیں قائم کردی ہیں، ایئرفورس،نیوی اس قومی خدمت میں اپنا کردار ادا کررہےہیں۔

چین کی مشکل وقت میں پاکستان کی مدد


ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ خصوصی پروازسےبلوچستان میں پھنسے150افرادکوگلگت بلتستان پہنچایا، چینی امداد،طبی سامان پاک بحریہ کےجہازکےذریعے پہنچائےجارہےہیں، آج بھی چین سے2جہازامدادی سامان،ڈاکٹرزکی ٹیم پاکستان پہنچی ہے، چین کی اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کو قدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں۔

فرنٹ لائن پرکام کرنےوالوں کو خراج تحسین پیش


میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن پرکام کرنےوالےتمام ورکرزکو خراج تحسین پیش کرتاہوں ، علمائے کرام کابھی اس پوری صورتحال میں کردارقابل تعریف رہا جبکہ کورونا کے پیش نظر میڈیا نے بھی اس دوران بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

اگلے15دن اہم


انھوں نے مزید کہا کہ اگلے15دن اہم ہیں، گھروں کوعبادت گاہیں بنائیں اور احتیاط کریں، رمضان کے صدقے اللہ سے دعا ہے ہم سب کی حفاظت فرمائے۔

Comments

- Advertisement -