تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

انتخابات میں فوج کا براہ راست کوئی کردارنہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہےانتخابات میں فوج کا براہ راست کوئی کردارنہیں، الیکشن کمیشن کی ہدایت پرعمل کررہے ہیں، افواہیں تھیں جوانوں کو احکامات جاری کئےگئےجو سراسرغلط ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے، سینیٹ میں بات کررہاہوں، آرمڈ فورسز ہمیشہ سول اداروں کو مدد فراہم کرتی رہی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ الیکشن کے لئے امن کی صورتحال بہترکی جارہی ہے، پرنٹنگ پریس کے لئے بھی پاک فوج کے جوان تعینات ہیں،3 لاکھ 71ہزار جوان ملک بھر کے پولنگ اسٹیشن پرتعینات ہوں گے۔

میجرجنرل آصف غفور نے واضح کیا کہ الیکشن سے تعلق نہیں، الیکشن کمیشن کی ہدایت پرعمل کررہےہیں اور امن کی صورتحال بہتر کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں فوج کا براہ راست کوئی کردارنہیں ہے، افواہیں تھیں جوانوں کو احکامات جاری کئے گئے، جو سراسر غلط ہے۔


مزید پڑھیں : الیکشن کے انعقاد میں ہمارا کوئی کردارنہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر


یاد رہے چند روز قبل ڈی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں الیکشن وقت پر ہوں گے، مسلح افواج غیر سیاسی اورغیر جانبدارانہ کردارادا کرے گی۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ عوام کو جو سیاسی جماعت یا نمائندہ پسند ہے بغیر خوف اسے ووٹ ڈالیں، 25 جولائی کے بعد عوام جو بھی وزیراعظم منتخب کریں، ہمارے لئے وہی وزیراعظم ہوگا۔

انھوں نے کہا تھا کہ الیکشن کے انعقاد میں ہمارا کوئی کردارنہیں، فوج کا کردار الیکشن کمیشن کی معاونت ہے، فوج الیکشن کمیشن کی پہلے بھی مدد کرتی آئی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -