جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عید نماز:‌ جامع مسجد دہلی کے امام کا بھارتی مسلمانوں‌ کے نام اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی: بھارت کی جامع مسجد کے شاہی امام نے عیدالفطر کی مناسبت سے مسلمانوں کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جامع مسجد دہلی کے شاہی امام مفتی محمد مکرم نے بھارت میں مقیم مسلمانوں کے لیے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا۔

ویڈیو پیغام میں مفتی محمد مکرم کا کہنا تھا کہ ’کرونا وائرس پھیل رہا ہے اور بیماری کا خوف بھی موجود ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’بیماری کا خوف یا اس کے پھیلنے کا عذر  شرعی طور پر کافی ہے لہذا عوام عید کی نماز گھر پر ادا کریں‘۔

- Advertisement -

انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ عید کے دنوں میں ہاتھ ملانے اور بغل گیر ہونے سے گریز کریں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

مزید پڑھیں: بھارت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا عالمی مرکز قرار

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کی تیسری لہر خوفناک صورت اختیار کرچکی ہے کیونکہ وہاں یومیہ بنیادوں پر لاکھوں نئے کیسز سامنے آرہے ہیں اور روزانہ ڈھائی سے تین ہزار کے قریب اموات بھی ہورہی ہیں۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں صورت حال اس حد تک خراب ہوچکی ہے کہ حکومت کرونا سے مرنے والے افراد اور نئے کیسز کے اعداد و شمار چھپا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں