اشتہار

دھوبی نے استری کرنے سے پہلے کپڑوں کے ساتھ کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سوشل میڈیا پر آپ نے اکثر ایسی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جنہیں دیکھ حیرت اور غصہ کے ساتھ ہنسی بھی آتی ہے، ایسی ویڈیوز پر صارفین کے کمنٹس بھی پڑھنے کے لائق ہوتے ہیں۔

اسی طرح کی ایک ویڈیو جو کسی کام چور دھوبی کی ہے، اس دھوبی نے اپنا وقت اور محنت بچانے کے لیے ایسا طریقہ نکالا جسے دیکھ کر آپ بے اختیار ہنس پڑیں گے۔

- Advertisement -

اس وائرل بویڈیو میں دھوبی نے کاہلی اور گندگی کی حد ہی کردی۔ ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ دھوبی پاس پڑی اسپرے بوتل سے کپڑوں کو گیلا کرنے کے بجائے منہ میں پانی بھر کر کپڑوں پر اسپرے کر رہا ہے۔

اس دھوبی کے پاس رکھی بھاری بھرکم استری اس بات کا ثبوت ہے کہ اب یہ کپڑوں کو گیلا کرکے ان پر استری کرنے والا ہے۔

ویڈیو پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے کسی نے اس عمل کو گندگی سے تشبیہہ دیتے ہوئے غصے کا اظہار کیا تو کوئی اپنی مسکراہٹ کو چھپا نہ سکا۔

دوسری جانب چند انٹرنیٹ صارفین کا مزاحیہ انداز میں سب کو مشورہ دیا ہے کہ اس عید پر اپنے کپڑے اس دھوبی کو دینا مت بھولیے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں