جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

وزیراعظم کے اعلان نے دشمن کے منصوبے خاک میں ملادیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے دیامربھاشا ڈیم کی تعمیرشروع کرنے کے اعلان نے دشمن کے تمام منصوبوں خاک میں ملادیا۔ دیامر بھاشا ڈیم ملکی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم پر چار دہائیوں بعد کام کا آغازہوگیا، دیامر بھاشا ڈیم کے خلاف دشمن کے تمام پروپیگنڈے ناکام ہوگئے، ڈیم سے سولہ ہزار پانچ سو افراد کو روزگار ملے گا چار ہزار پانچ سو میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔

دیامربھاشاڈیم کی تعمیر سے بارہ لاکھ ایکڑ سے زائد زمین زیرکاشت آئے گی، جس میں سب سے زیادہ سندھ کی زمین پر کاشت کو ممکن بنایا جاسکے گا۔ بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تربیلہ ڈیم کی معیاد میں پینتیس سال کا اضافہ ہوگا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ ملک کے کئی شہروں کوسیلاب سے بچایا جاسکے گا، چین بھی دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق بھارتی اعتراضات کو مسترد کرچکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے واپڈا کی جانب سے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا گیا ہے ،
اسلام آباد میں دیامر بھاشا ڈیم کے کنٹریکٹ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں واپڈا نے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے کنٹریکٹ پاورچائنا اور ایف ڈبلیو او پر مشتمل جوائنٹ ونچر کو ایوارڈ کردیا، کنٹریکٹ کی مالیت442 ارب روپے ہے جس میں ڈائی ورشن سسٹم، مین ڈیم، پُل اور پن بجلی گھر کی تعمیرات شامل ہیں۔

 دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کیلیے کنٹریکٹ ایوارڈ، پاک چین دوستانہ تعلقات کا نیا باب شروع

اس حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ آج ملکی تاریخی کا بڑا دن ہے 4دہائیوں بعد اتنا بڑا منصوبہ شروع ہوا ، معاہدے سے پاک چین دوستانہ تعلقات کا نیا باب شروع ہوگیا-

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں