تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

مظفرگڑھ: زہریلی شراب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، ہلاک افراد کی تعداد 16 تک جاپہنچی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں متعدد افراد نے زہریلی شراب پی تھی، جس کے بعد کئی افراد کو حالت غیر ہونے کی وجہ سے نشتر اسپتال ریفر کیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق صبح تک آٹھ افراد زہریلی شراب پینے کے باعث ہلاک ہوچکے تھے اب اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مزید آٹھ افراد چل بسے، جس کے باعث ہلاکتیں بڑھ کر سولہ ہوگئیں ہیں۔

 ہلاک ہونے والوں کی عمریں تئیس سال سے ساٹھ سال کے درمیان ہیں, پولیس کا کہنا ہے ہلاک ہونے والوں میں تمام مزدورغریب طبقہ کے لوگ تھے جو محنت مزدوری کر کے بمشکل گھر کا چولہا جلاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، زہریلی شراب پینے سے 16 ہلاک، چار کی بینائی ضائع

پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر ہلاک افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا جبکہ لواحقین پوسٹ مارٹم کرانے سے انکاری ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کتنے لوگوں نے زہریلی شراب پی تھی؟

شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ قبل بھی مبینہ طور پر کچی زہریلی شراب پینے سے تین افراد جان کی بازی ہار چکے تھے۔

ورثاء نے بتایا کہ اگر پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتی تو قیمتی جانیں بچ جاتیں۔

دوسری جانب آر پی او ڈیرہ غازی خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈویژن میں شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

مظفرگڑھ پولیس کو علی پور واقعہ کے ذمہ داران کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments