اشتہار

ڈائٹنگ کیلئے چاولوں سے پرہیز ضروری ہے یا نہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

عام طور پر اپنا وزن کم کرنا کافی جان جوکھوں کا کام ہو سکتا ہے لیکن اگر تھوڑی سی توجہ دی جائے تو اس مسئلے کا آسان حل بھی موجود ہے اور اس کیلئے ضرورت سے زیادہ پرہیز کرنا بھی ضروری نہیں۔

اس حوالے سے بہت سی افواہیں بھی پھیلی ہوئی ہیں جیسے کہ بھوکا رہنے سے یا چاول نہ کھانے سے وزن کم ہوسکتا ہے۔

وزن کم کرنے کے لیے آپ کس قسم کے مشوروں اور ٹوٹکوں پر عمل کرتے ہیں؟ کیا آپ بھوکے رہتے ہیں اور کھانے سے گریز کرتے ہیں؟

- Advertisement -

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر غذائیت ڈاکٹر عائشہ عباس نے ڈائٹنگ کرتے ہوئے غذا کی مقدار اور چاولوں کے تناسب کے بارے میں آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت سے زیادہ چاول کھانا یا اس میں روغنی اجزاء گوشت وغیرہ کی زیادہ مقدار ہوگی تو یقیناً وہ وزن میں اضافے کا سبب بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ چاولوں کے ساتھ دالیں سبزیاں پیاز چٹنی وغیرہ کا استعمال کریں تو یہ بہت فائدہ مند ہے

ڈاکٹر عائشہ عباس نے مزید کہا کہ اپنی غذا میں بہت سارے فائبر کو شامل کرنا وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ان ان کھانوں میں فائبر کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جیسے اناج، گندم کا پاستا، اناج کی روٹی، جو، پھل اور سبزیاں جیسے مٹر، پھلیاں، گری دار میوے اور بیج وغیرہ کا استعمال فائدہ مند ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں