تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس، لیجنڈری اداکار دلیپ کمار قرنطینہ میں چلے گئے

نئی دہلی : لیجنڈری اداکار دلیپ کمار  کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے گھر پر ہی قرنطینہ میں چلے گئے، اہلیہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کی صحت ٹھیک ہے، حفاظتی اقدامات کے طور پر قرنطینہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کو سب سے بڑے خطرے کرونا وائرس کا سامنا ہے ، جو ہر گزرتے دن کے ساتھ پھیل رہا ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اسے وبائی بیماری قرار دیا ہے۔

اس صورتحال میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیجنڈری اداکار دلیپ کمار نے مداحوں اور خیر خواہوں کو صحت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچنے کیلیے میں نے اپنے گھر میں ہی خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔

دوسری جانب اہلیہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ دلیپ کمارکی صحت ٹھیک ہے،حفاظتی اقدامات کےطورپرقرنطینہ کیا۔

یاد رہے کہ 97 سالہ اداکار کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے، دلیپ کمارکو چندروز قبل کمرکی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیاگیا تھا، جس کے بعد وہ روبہ صحت ہو کر گھر لوٹ آئے تھے۔

خیال رہے 6 دہائیوں تک بالی ووڈ فلم نگری پر راج کرنے والے دلیپ کمار نے بے شمار فلمیں کیں، “مغلِ اعظم” میں شہزادہ سلیم کا کردار ان کی زندگی کا یادگار کردار بن گیا جبکہ اُن کی آخری فلم ’’قلعہ‘‘ 1998 میں ریلیز کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -