13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

دلیپ کمار نے پاکستان کے دو خفیہ دورے کئے ، خورشید قصوری

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری نے نامور بھارتی اداکار دلیپ کمار سےباندرا میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر سدھیندرا کلکرنی بھی ان کے ہمراہ تھے سابق وزیرخارجہ کی دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی جس میں سیاست اور فلموں کے موضوع پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر ممبئی پولیس کی جانب سے دلیپ کمارکی رہائش گاہ پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔

- Advertisement -

سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار نے ہندوٗں اور مسلمانوں کو قریب لانے کے لئے پاکستان کے دو خفیہ دورے کئے جن کا انکشاف انہوں نے اپنی کتاب Neither a hawk nor a dove میں کیا ہے۔

خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ دلیپ کماران افراد میں سے ہیں جو کہ ہندوستان اور پاکستان کو قریب لاسکتے ہیں۔

اس موقع پر دونوں شخصیاتنے اپنی کتب کا تبادلہ بھی کیا، خورشید قصوری نے یہ بھی کہا کہ دلیپ کمار کی دستخط شدہ یہ کتاب ان کے لئے خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

خورشید قصوری نے دلیپ کمار سے ملاقات سے قبل ممبئی میں واقع جناح ہاؤس اور مانی بھون کا دورہ کرکے قائد اعظم محمد علی جناح اور گاندھی کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں