تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

افغانستان: شدید سردی میں مظاہرہ، معذور افراد بھی شامل

لغمان: افغانستان میں شدید سردی میں معذور افراد بھی سڑکوں پر احتجاج کے لیے نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امریکا سے عوامی سطح پر قومی اثاثوں کی بحالی کے مطالبے کی آواز سنائی دینے لگی ہے، اس سلسلے میں لغمان میں ایک بڑا مظاہرہ ہوا۔

مشرقی صوبے لغمان کے دارالحکومت مہترلام میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا، بچوں اور وھیل چیئرز پر بہت سے خصوصی افراد بھی مظاہرے میں شریک تھے۔

مظاہرین پُر امن احتجاج کر رہے تھے، انھوں نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان کی منجمد رقم اور دیگر تمام اثاثے بحال کرے۔

مظاہرین نعرے بھی لگا رہے تھے، ان کا کہنا تھا افغانوں کے پاس موجودہ بحران سے نکلنے کا یہی واحد راستہ ہے۔

افغانستان میں لڑکیاں کب اسکول جا سکیں گی؟ طالبان کا اہم اعلان

21 دسمبر کو بھی افغانستان کے منجمد دس ارب ڈالر بحال نہ کرنے پر افغان عوام نے کابل میں امریکی سفارت خانے کے سامنے بڑا احتجاج کیا تھا، ہزاروں افراد نے احتجاج میں شرکت کی جو منجمد اثاثے اور امداد بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -