تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بارشوں سے تباہی، وزیراعظم کی امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں بارشوں سے ہونے والی تباہی پر صوبائی حکومتوں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان سمیت میں ملک کے مختلف علاقوں میں جاری طوفانی بارشوں سے ہونیوالی تباہی، مختلف حادثات اور سیلابی ریلوں سے ہونے والی اموات اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کو سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ عوام کی امداد کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرائے اعلیٰ ریسکیو، ریلیف کے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کریں جب کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز بھی متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ہنگامی اقدامات تیز کریں۔

شہباز شریف نے بارش سے شدید متاثرہ صوبہ بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، پشین، ہرنائی، خوشنوب، قمرالدین، مسلم باغ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان میں مکانات گرنے سے متاثرہ عوام کو فوری طور پر ریلیف فراہم کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ساتھ کراچی، کے پی اور پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں بھی ریلیف اور ریسکیو آپریشن کیلیے متعلقہ محکموں کو باہمی رابطوںکو مزید موثر بنانے کے ساتھ نقصانات کے ازالے کیلیے متاثرہ علاقوں کا سروے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 روز سے بلوچستان اور سندھ میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران سیلابی ریلوں میں بہنے، دیواریں اور چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت کئی افراد جاں بحق، درجنوں زخمی اور گھر گرنے سے سینکڑوں خاندان بے گھر ہوچکے ہیں۔

طوفانی بارشوں سے بالخصوص صوبہ بلوچستان شدید متاثر ہوا ہے،  کوئٹہ اور گوادر کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جاچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -