تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

طالبات کو ہراساں کرنے میں ملوث پروفیسر نوکری سے برخاست

ڈی آئی خان: اے آر وائی نیوز کی ٹیم سرعام نے ڈیرہ اسماعیل خان میں یونیورسٹی پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں طالبات کو ہراساں کرنے میں ملوث پروفیسر کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹیم سرعام نے ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل یونیورسٹی پر چھاپہ مار کر طالبات کو ہراساں کرنے والے پروفیسر صلاح الدین کو نوکری سے برخاست کروادیا۔

پروفیسر صلاح الدین طالبات کے نمبر کم کرانے کی دھمکی دے کر ہراساں کرتا تھا، پروفیسر صلاح الدین خواتین اساتذہ سے بھی دست درازی کرچکا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز اقرار الحسن کے مطابق ملزم کے خلاف جنسی ہراسگی کی مسلسل شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔

ٹیم سرعام نے ملزم پروفیسر کے خلاف تمام ویڈیو اور شواہد حاصل کیے جس کے بعد اسے نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پروفیسر صلاح الدین کی 35 سال کی سروس ہے اور یہ ملزم ڈین آف آرٹس تھے اور یونیورسٹی کا سب سے بڑا عہدہ ان کے پاس تھا۔

اقرار الحسن کے مطابق پروفیسر کے خلاف متعدد انکوائریاں چل چکی تھیں اس کے باوجود یہ اپنے عہدے پر برقرار تھے، ہم نے ملزم کے خلاف اسٹنگ آپریشن کیا اور اس میں ان کی اصلیت سامنے آئی۔

ملزم کے خلاف اسٹنگ آپریشن کے دوران لڑکی کو بھیجا گیا جسے پروفیسر نے ہراساں کرنے کی کوشش کی اور تمام ثبوت ویڈیو میں ریکارڈ ہوگئے جس کے بعد ملزم نے اقرار کیا کہ اس نے یہ گھناؤنا کام کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -