تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

پی ٹی آئی دور کی نیشنل ٹاسک فورس ہیلتھ تحلیل

پی ٹی آئی دور میں بنائی گئی نیشنل ٹاسک فورس برائے امور صحت تحلیل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ایڈوائزری کمیٹی 16 اراکین پر مشتمل ہے۔

پروفیسر ذوالفقار بھٹہ سربراہ نیشنل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ایڈوائزری کمیٹی مقرر کیے گئے ہیں۔ طبی ماہرین، سماجی شخصیات نیشنل ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی کے رکن نامزد ہیں۔

ڈاکٹر امجد ثاقب، ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر بصیر اچکزئی، پروفیسر شمس اللہ بازئی، ڈاکٹر کلیم اللہ، ڈاکٹر وقار اجمل، ڈاکٹر یاسمین قاضی ، ڈاکٹر ارشد ریحان، پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، ڈاکٹر رانا جواد، ڈاکٹر جمن باہوٹو، ڈاکٹر ہارون، ڈاکٹر نبیلہ علی، پروفیسر حمید اللہ، ڈاکٹر شہزاد علی، ڈاکٹر صفی ایڈوائزری کمیٹی کےرکن نامزد کیے گئے ہیں۔

نیشنل ہیلتھ و پاپولیشن ایڈوائزری کمیٹی کے ٹی او آر ترتیب دے دیئے گئے۔ ایڈوائزری کمیٹی وزیر صحت کو تکنیکی امور،اصلاحات پر معاونت فراہم کرے گی۔

نیشنل ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی شعبہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لے گی اور شعبہ صحت کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کرے گی۔ ایڈوائزری کمیٹی شعبہ صحت میں اصلاحات کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔

کمیٹی شعبہ صحت و بہبود آبادی بارے پالیسیز، حکمت عملی ترتیب دے گی۔ کمیٹی شعبہ صحت و بہبود آبادی بارے حکمت عملی، پالیسی پر نظر ثانی کرے گی جب کہ وبائی صورتحال میں موثر ردعمل کیلئے اصلاحات تجویز کرے گی۔
ایڈوائزری کمیٹی یونیورسل ہیلتھ کوریج، بہبود کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی زچہ بچہ صحت، نیوٹریشن، انسداد متعدی و غیر امراض پر سفارشات دے گی۔

کمیٹی فارما، ہیلتھ کیئر، ہیلتھ ورکرز ریگولیٹری اتھارٹیز کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور شعبہ صحت کی خامیوں پر قابو پانے کیلئے حل تجویز کرے گی۔

Comments

- Advertisement -