تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دریا میں گرا آئی فون ایک سال بعد مالک کے پاس واپس آگیا

اگر آپ کا اسمارٹ فون ہاتھ سے چھوٹ کر کسی فرش پر گر جائے تو دل دھڑک سا جاتا ہے اور آپ فون اٹھا کر فوراً چیک کرتے ہیں کہ کہیں فون میں کوئی خرابی تو نہیں ہوگئی اور فون صحیح سلامت دیکھ کر سکھ کا سانس لیتے ہیں۔

لیکن اگر آپ کا فون اگر کسی دریا میں گر جائے تو فون کے صحیح سلامت ملنے کی بالکل بھی امید نہیں ہوتی، یقیناً آپ اس کی جگہ دوسرا اسمارٹ فون خرید لیتے ہیں۔

تاہم حال ہی میں ایک غوطہ خور اسکاٹس دریا میں خزانے کی تلاش میں گیا تو اسے آئی فون مل گیا۔

شین اسٹیفن کو دریا سے جو بھی چیز ملتی وہ اسے ٹک ٹاک پر شیئر کرتے ہیں، اسٹیفن نے بتایا کہ سمندر کی تہہ میں خزانے کی تلاش میں تھے تو انہیں آئی فون ملا۔

انہوں نے بتایا کہ فون کا معائنہ کرنے کے بعد پتا چلا کہ سم کارڈ بھی ٹھیک ہے اور فون کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

شین اسٹیفن نے بتایا کہ انہوں نے فون ملنے کے بعد اس کے مالک کو ڈھونڈنے کے لیے سروس سینٹر سے رابطہ کیا اور معلومات ملنے کے بعد اب فون کو مالک کو واپس کردیا۔

اس سے قبل کلیٹن ہیلکن برگ نامی ایک اور غوطہ خور کو رواں سال کے اوائل میں برٹش کولمبیا کے ہیریسین ہاٹ اسپرنگس میں ایک جھیل سے آئی فون ملا تھا جو انہوں نے مالک کے حوالے کیا تھا۔

یہاں تک کہ غوطہ خور نے جھیل سے فون اور دیگر چیزیں نکالنے کا لمحہ بھی فلمایا تھا، کلیٹن کا کہنا تھا کہ اسے ایپل ڈیوائس کے ساتھ کچھ شیشے کی بوتلیں، چشمے اور لائٹر ملے، آئی فون 11 کے علاوہ اسے ایک فلپ فون بھی ملا، جو برسوں سے وہاں موجود تھا۔

اس نے آئی فون 11 کو صاف کیا اور یہ جان کر حیران رہ گیا کہ یہ ابھی تک صحیح کام کر رہا تھا۔

Comments

- Advertisement -