تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

‘انوشکا کو طلاق دو’ مداح کی ویرات سے انوکھی فرمائش

ممبئی : سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی مداح نے اہلیہ انوشکا شرما کو طلاق دینے کا مطالبہ کردیا۔

کرکٹرز ہوں یا شوبز شخصیات! دونوں شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے چاہنے والوں کی ایک طویل فہرست ہوتی ہے، جو اپنی پسندیدہ شخصیت کے ساتھ ازدواجی زندگی گزارنے کے خواہش رکھتی ہے۔

ایسی ہی خواہش کا اظہار بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ایک مداح نے کی ہے، بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی ادیتی نامی صارف نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی چوتھی سالگرہ پر شیئر ہونے والی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کرڈالی۔

ادیتی نے ویرات اور انوشکا کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ویرات کے ہاتھ میں برتن دھونے والا صابن ہے، جس سے بظاہر ایسا لگ رہا ہے جیسے ویرات کوہلی برتن دھو رہے ہیں۔

ادیتی نے ویرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ویرات انوشکا کو طلاق دیکر مجھ سے شادی کرلو میں آپ سے بھی برتن نہیں دھلوائیں گی۔

بھارتی مداح کے تبصرے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں جب کہ متعدد صارفین انوشکا اور ویرات کے حق میں ٹوئٹ میں کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -