تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کیا آپ کو ذیابیطس اور نظام ہاضمہ کی تکلیف ہے؟

امرود جہاں دنیا بھر میں بہت زیادہ استعمال ہونے والے پھلوں میں سے ایک ہے وہیں اس سے متعلق کچھ طبی فوائد کے حوالے سے بھی بہت سی باتیں مشہور ہیں، آئیے ااپ کو بھی وہ فوائد بتاتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ امرود ایک ایسا پھل جس کے ذریعے بیک وقت کئی بیماریوں سے نجات پاسکتے ہیں یہ ایسا پھل ہے جس کےپتے بھی ہربل چائےکےلیے استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ ان پتوں کےجوہریا نچوڑ کو سپلیمنٹ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

جیسا کہ گزشتہ مضمون میں بتایا تھا کہ امرود کے صرف یہ ہی فوائد نہیں ہیں بلکہ یہ وٹامن سی، فائر،اور پوٹاشیم سے بھی بھرپور ہوتا ہےجس کے غذائی اجزاء میں انسانی صحت کےلیے بے حد فائدے مند ہیں۔

آپ کو اب بھی یقین نہیں آرہا تو آئیے اس پُر فائدہ پھل کے فوائد کو میڈیکل سائنس کی تحقیق سے ثابت کرتے ہوئے ثابت کرتے ہیں۔

امرود کے دو فوائد تو ہم گزشتہ مضمون میں بتاچکے ہیں یہ پھل دل کےلیے بہت مفید ہے اور اس کے پتے بھی دل کے صحت مند ہونے میں اہم کردار اداکرتے ہیں جبکہ دوسرا فائدہ یہ پہنچاتا ہے کہ آپ کے وزن میں کمی کرتا ہے۔

تیسرا فائدہ: بلڈ شوگر لیول میں ممکنہ کمی

امرود سے متعلق ایسے شواہد ملے ہیں جس نے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ پھل کھانے کی عادت بلڈ شوگر کنٹرول کو بہتر بناسکتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق جانوروں اور ٹیسٹ ٹیوب پر کی گئی ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ امرود کے پتوں کا جوہریا ایکسٹریکٹ بلڈ شوگر لیول کو بہتر بناتا ہے جبکہ یہ طویل المیعاد بنیادوں پر بلڈ شوگر اور انسولین کی مزاحمت کو کنٹرول کرتا ہے۔

ذیابیطس کے مریض یا جن کو اس موذی مرض کا زیادہ خطرہ ہو ان افراد کےلیے یہ خبر بہت اچھی ہے کیونکہ انسانوں پر کی جانے والی تحقیق میں حیران کن نتائج ملے ہیں۔

امرود کے پتوں سے بنی چائے اگر پیتے ہیں تو یہ بلڈ شوگر لیول کو کم کرتا ہے اور اس کا اثر دو گھنٹے تک باقی رہتا ہے۔

چوتھا فائدہ : نظام ہاضمہ کیلئے فائدہ مند

امرود غذائی فائبر کےحصول کےلیے بہترین ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے دوسرا یہ کہ اس پھل کو کھانے سے آنتوں کی فعالیت میں بہتری آتی ہے جبکہ یہ قبض ہونے بھی روکتا ہے۔

اگر آپ دن میں صرف ایک امرود بھی کھاتے ہیں تو یہ جسم کو درکار فائبر کا 12 فیصد حصّہ فراہم کرتا ہے اور تو اور اس کا جوہر یا نچوڑ بھی یاضمے کو صحت مند بناتا ہے۔

تحقیقی رپورٹ سے یہ بات ثابت ہے کہ امرود کے پتوں کا جوہر یا نچوڑ (ایکسٹریکٹ) جراثیم کش ہوتا ہے جو معدے میں نقصان دہ جرثوموں کو پھیلنے سے روکتا ہے۔

کیا آپ کو امرود کے یہ فوائد معلوم ہیں؟

خیال رہے کہ یہ جرثومے ہیضے کا سبب بنتے ہیں۔

کمال خدا وندی یہ ہے کہ کم کیلوریز کے باوجود یہ آپ کا پیٹ جلدی بھر دیتا ہے جس کے باعث زیادہ غذا تناول کرنےعادت بھی چھٹکارا مل جاتا ہے اور وزن میں کمی کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں ساتھ ساتھ جسم کو وٹامنز اور منرلز بھی حاصل ہوجاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -