اشتہار

کیا آپ پی ایس ایل 8 فائنل کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت جانتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا کیا آپ کو اس فائنل کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت معلوم ہے؟

پاکستان سپر لیگ 8 کا گزشتہ روز ملتان میں آغاز ہوگیا ہے۔ ملک میں کرکٹ کے اس سب سے بڑے میلے کا فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے لیے درجہ بندی کے حساب سے ٹکٹوں کی قیمت مقرر کردی گئی ہے۔

 

- Advertisement -

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں لاہور اور راولپنڈی ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری کر دیا گیا اور آن لائن فروخت آج سے شروع ہوگئی ہے۔

پی ایس ایل 8 فائنل کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ پریمیئم ٹکٹ 4000 روپے میں دستیاب ہوگا۔

بڑے ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے میچ کا فرسٹ کلاس ٹکٹ شائقین کرکٹ 2500 روپے اور 1200 روپے میں خرید سکیں گے۔

پی ایس ایل کے دوران ہی ویمن کے نمائشی میچز سپر ویمن اور ایمیزونز کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ ویمن میچز بھی پی ایس ایل کے میچز کی ٹکٹ پر ہی دیکھے جا سکیں گے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8، آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی ٹکرائیں گی

آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں