منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

بچے کو انوکھی تجویز دینے پر ڈاکٹر کو بھاری قیمت چکانا پڑی

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤپاؤلو : برازیل میں ایک ڈاکٹر کو مریض بچے کیلئے نسخہ تجویز کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑی، اس نے گلے کی سوزش میں مبتلا بچے کو آئس کریم اور ویڈیو گیمز تجویز کیے تھے۔

برازیل کی ریاست ساؤپاؤلو میں ایک ڈاکٹر نے گلے کی سوزش اور فلو میں مبتلا 9 سالہ بچے کے علاج کیلئے چاکلیٹ، آئس کریم اور ویڈیو گیمز تجویز کردیئے جو اس کو بہت مہنگے پڑگئے۔ جس کے سبب اسے ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ایک 37 سالہ خاتون اپنے بچے کو مقامی سرکاری اسپتال میں چیک اپ کے لیے لائی، خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہاں موجود ڈاکٹر نہایت ہی غیر پیشہ وارانہ انداز میں پیش آیا اور مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ نے بچے کا گلا چیک کیا اور پھر کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں، پھر اس نے بچے کا گلا یا سینہ چیک کرنے کے بجائے دوائیں لکھنا شروع کردیں۔

- Advertisement -

اس دوران ڈاکٹر نے بچے سے پوچھا کہ اسے آئس کریم اچھی لگتی ہے اور پھر اس کا فلیور پوچھا۔ دواؤں کے ساتھ اس نے آئس کریم اور روزانہ کے ویڈیو گیمنگ سیشنز بھی تجویز کیے۔

خاتون کے مطابق یہ دیکھ کر میں حیران رہ گئی، اس وقت تو مجھے کچھ پتا نہیں چلا کہ ڈاکٹر آئس کریم اور ویڈیو گیمنگ کا کیوں پوچھ رہا ہے لیکن اگلے روز جب میں نے دواؤں کے نسخے کا بغور جائزہ لیا تو یہ صورتحال سامنے آئی۔

بعدازاں مذکورہ خاتون نے نسخے کو فیس بک پر پوسٹ کیا اور یہ وائرل ہوگئی،جس کے بعد برازیل کے محکمہ پبلک ہیلتھ نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

تاہم سوشل میڈیا پر ڈاکٹر کے اس اقدام پر ملاجلا ردعمل سامنے آیا جہاں بعض افراد اسے غیرپیشہ ورانہ قرار دے رہے ہیں تو بعض کا کہنا تھا کہ اکثر ڈاکٹر بچوں کو والدین سے قریبی تعلق رکھنے کے لیے ایسا اقدام کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں