تازہ ترین

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

راولپنڈی میں گردوں کی فروخت کا گھناونا کاروبار بے نقاب

راولپنڈی : سٹی پولیس اور پنجاب ہیومن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے لوگوں کے گردے نکال کر فروخت کرنے میں ملوث تین ڈاکٹروں سمیت 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں گُردوں کی فروخت کا گھناونا کاروبار بے نقاب ہوگیا، پنجاب ہیومن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ مورگاہ کے نجی اسپتال پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران تین ڈاکٹروں سمیت دس ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا، اطلاع ملی تھی کہ اسپتال میں مریض کا گردہ نکالا جا رہا تھا۔

ذرائع نے بتایا گرفتار ڈاکٹروں کی شناخت زاہد، اطہر اور عابد کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان سے تین کروڑ روپے نقد برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نجی اسپتال میں صبح سے آپریشن کیے جا رہے تھے، دوران آپریشن پینسٹھ سال کے شخص افتخار کی جان چلی گئی جبکہ ایک اور شخص کو تشویشناک حالت میں دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔

گرفتار ڈاکٹر زاہد گردے نکال کر فروخت کرنے کے مقدمے میں ریکارڈ یافتہ ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

Comments