بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

مریض کے گانے پر ڈاکٹر کا ڈانس سوشل میڈیا پر مقبول

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے ضلع ساہیوال میں مریض کے گانے پر ڈاکٹر کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔

مریض اور ڈاکٹر کی خوشگوار ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو پسند آئی اور اب یہ مختصر ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ‏جس پر لوگ اپنے اپنے انداز میں تبصرے کررہے ہیں۔

معائنے کے دوران ڈاکٹر نے مریض سے اس کے پیشے سے متعلق پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ گلوکار ہے اور گانے ‏گاتا ہے جس پر ڈاکٹر نے پیشکش کی کہ اگر وہ گانا سنا دیں تو اس سے فیس نہیں لی جائے گی۔

مریض نے سریلی آواز میں گانا شروع کیا تو ڈاکٹر اپنی نشست سے کھڑے ہوگئے اور بے ساختہ ڈانس کرنے لگے۔ ‏جب تک مریض گانا سناتا رہا ڈاکٹر ڈانس کرتے رہے اور سریلی آواز سے خوب محضوظ ہوئے۔

ڈاکٹرغضنفر ڈانس کے ساتھ تالیاں بجا کر مریض کو گانے پر داد دیتے رہے اور ویڈیو کے اختتام پر بھی انہوں نے ‏مریض کے لیے تالیاں بجائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں