ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

خاتون کے جسم سے 15 کلو وزنی رسولی نکال لی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کرتے ہوئے خاتون کے جسم سے 15 کلو وزنی رسولی (ٹیومر) نکال لی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اشٹا سے تعلق رکھنے والی 41 سالہ مریضہ نے انڈیکس اسپتال کے ڈاکٹروں سے پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی۔

جب خاتون کا معائنہ کیا گیا تو ان کے جسم میں 15 کلو وزنی رسول پائی گئی۔ ایک درجن سے زائد ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے کم از کم دو گھنٹے طویل کامیاب سرجری کے بعد ٹیومر نکال لیا۔

- Advertisement -

ٹیم میں شامل ڈاکٹر اتل ویاس نے بتایا کہ مریضہ کے جسم میں ٹیومر بہت بڑا تھا جس کی وجہ سے ان کو چلنے پھرنے میں بھی تکلیف ہو رہی تھی، ہم نے تمام باتوں کا جائزہ لینے کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا۔

اتل ویاس نے بتایا کہ ٹیم کو سرجری کے دوران انتہائی محتاط رہنا پڑا کیونکہ کوئی بھی غلطی خاتون کی جان لے سکتی تھی۔

ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کا اپنا وزن 49 کلو جبکہ رسولی کا وزن 15 کلو تھا جس کی وجہ سے ان کے پیٹ میں سوجن بھی ہوئی، اگر بروقت آپریشن نہ کیا جاتا تو یہ اندر ہی پھٹ سکتا تھا۔

مریضہ کی طبیعت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں