منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

20 سالہ لڑکی کے پیٹ‌ سے برآمد ہونے والی وزنی چیز دیکھ کر ڈاکٹرز حیران

اشتہار

حیرت انگیز

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے دارالحکومت میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے نوجوان لڑکی کے پیٹ سے 16 کلو وزنی رسولی نکال لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے پی بی جی ایم اسپتال کے ڈاکٹرز نے 20 سالہ لڑکی کا 6 گھنٹے طویل آپریشن کر کے اُس کے پیٹ سے 16 کلو گرام وزنی رسولی نکالی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر رسولی نکالنے میں زرا بھی دیر ہوتی تو لڑکی کی جان بچانا مشکل ہوجاتا۔ ڈاکٹرز کے مطابق مریضہ کی طبیعت بہتر ہے اور وہ صحت مندی کی طرف لوٹ رہی ہے۔

- Advertisement -

انتظامیہ کے مطابق راج گڑھ سے تعلق رکھنے والی مریضہ والدین کے ساتھ پیٹ میں درد اور چلنے پھرنے میں مشکل کی وجہ سے دو روز قبل اسپتال آئی تھی، جس نے بتایا کہ اُسے کھانے پینے میں بھی بہت تکلیف ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹ کے درد کی شکایت لے کر اسپتال پہنچنے والی خاتون کے جسم سے کیا نکلا؟

ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد چند ٹیسٹ کروائے جس میں پیٹ میں ٹیومر کا انکشاف ہوا، اس کے بعد فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈاکٹر کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ کی مالی حالت ٹھیک نہیں تھی، اس آپریشن کے لیے نجی ہسپتال میں ایک سے دیڑھ لاکھ روپے خرچ آتا، لڑکی کا آپریشن بالکل مفت کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں