تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بیمار مالکن سے کتے کی محبت دیکھنے والے آبدیدہ ہوگئے

کتوں کی وفاداری کے حوالے سے آپ نے کئی قصے سنے ہوں گے۔ ایسا ہی ایک واقعہ ترکی میں پیش آیا جہاں مالکن کو بیماری کے باعث اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران کتے کو ایمبولینس سے باہر نکالا گیا تو اس نے ایمبولینس کے پیچھے دوڑ لگادی اور اسپتال جا پہنچا۔

 ترکی کے شہر استنبول کے جزیرے بیوکاڈا سے تعلق رکھنے والی بیمار خاتون کو گھر میں طبی امداد کی فراہمی جاری تھی اس دوران ان کا پالتو کتا ان کے پاس ہی موجود تھا، خاتون کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

خاتون کو ایمبولینس کے پاس لے جایا گیا تو کتے نے ایمبولینس میں جانے کی کوشش کی اس دوران کتے کو ایمبولینس سے باہر نکال دیا گیا کہ وہ واپس گھر کی جانب چلا جائے گا اور مالکن کا انتظار کرے گا۔

تاہم اس کے برعکس ہوا کتے نے ایمبولینس کی پیچھے دوڑ لگادی اور کئی کلو میٹر کا سفر طے کرتے ہوئے اسپتال جاپہنچا۔

کتے کی وفاداری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی آبدیدہ ہوگئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم کتوں سے محبت کرتے ہیں یہ قریبی دوستوں سے زیادہ وفادار ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’کتے کی ویڈیو نے میرے دل کو پگھلا دیا ہے۔‘

ایک تیسرے صارف نے کہا کہ ’وہ انسانیت کی خاطر ایمبولینس کے پیچھے بھاگ رہا تھا، اسے کچھ پانی پلا دیں۔‘

Comments

- Advertisement -