اشتہار

ٹرین میں‌ سوار انوکھا مسافر، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں چلنے والی ٹرین میں ایک ایسے مسافر نے سفر کیا جسے دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں مقامی سطح پر چلنے والی ٹرین مین روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں اُن میں ہی وہ مسافر بھی شامل ہے جو انسان نہیں ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کتا ٹرین میں سفر کررہا ہے اور وہ اپنے اسٹیشن سے قبل دروازے پر آکر کھڑا ہے۔

- Advertisement -

ٹرین جیسے ہی اسٹیشن پر پہنچ کر آہستہ ہوئی کتے نے تیاری پکڑی اور جیسے ہی ریل گاڑی رکی اور فوراً اتر کر اپنی منزل کی جانب چلا گیا۔

یہ ویڈیو بالی ووڈ کے حوالے سے کام کرنے والے اسٹار نے انٹرنیٹ پر شیئر کی اور بتایا کہ میرے ساتھ ٹرین میں کتا بھی سفر کررہا ہے، اب اُس کا اسٹیشن آنے والا ہے تو وہ اترنے کے لیے تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرین جیسے ہی کلوا اسٹیشن پر رکی کتے نیچے اتر گیا اور اپنی منزل کی جانب چل دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

انوکھے مسافر کی ویڈیو اور اُس کی ذہانت دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور دیگر مسافروں کو سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ ٹرین رکنے کے بعد ہی گاڑی سے نیچے اترا کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں