تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کتے نے ہرن کے بچے کو ڈوبنے سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

کتے کی مالک سے وفاداری کی بہت سی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی جس میں ایک کتے نے ہرن کے بچے کو دریا میں ڈوبنے سے بچا لیا، ہرن کا بچہ دریا میں ڈوب رہا تھا کہ کتا اسے منہ سے پکڑ کر بچا کر لے آیا۔

مذکورہ ویڈیو کتے کے مالک کی جانب سے ریکارڈ کی گئی اور کتے کو ’ہیرو‘ کا نام دیا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دریا کے اس پار کتے نے ہرن کے بچے کو ڈوبتے ہوئے دیکھا تو فوری اسے بچانے کے لیے دریا میں چلا گیا اور اسے منہ سے پکڑ کر دریا سے باہر لے آیا۔

اس دوران کتے کا مالک بھی اسے ہرن کی مدد کے لیے ترغیب دیتا رہا اور کہتا رہا ہے ’گڈ بوائے ’اچھا لڑکا‘۔

کتے کی ہرن کے بچے کی مدد کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو بھی چھو لیا اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’کتے واقعی بہت وفادار ہوتے ہیں۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ناقابل یقین ویڈیو ہے، کاش انسان جنگلات کی کٹائی کو روکنے اور جانوروں کی پناہ گاہوں کو چھوڑنے کے لیے تیار ہوں۔‘

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ براہ کرم میری طرف سے اس کتے کو پیار کریں اور گلے سے لگائیں۔

Comments

- Advertisement -