تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈالر 160 روپے سے نیچے آگیا

کراچی : روپے کے مقابلے ڈالر 13 پیسے سستا ہوکر 160 روپے سے نیچے آگیا اور  انٹر بینک میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح 159.97 روپےپربند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق فاریکس مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہوکر 160 روپے سے نیچے آگیا۔

فاریکس ڈیلرز نے کہا ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح 159.98 روپے پر آیا اور 159روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔

گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 15پیسے کی کمی ہوئی اور ڈالر 160روپے 10پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر40پیسے کی کمی سے 160روپے کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے رواں ماہ ڈالر کے 160روپے سے نیچے آنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 85پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں1.10 روپے کی نمایاں کمی ہوئی۔

خیال رہے گزشتہ کچھ عرصے سے روپیہ ڈالر کی نسبت استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کی اہم وجہ کرنٹ خسارے میں نمایاں کمی جبکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی، کے ایس ای100 انڈیکس میں 1012 پوائنٹس اضافہ ہوا ، 100 انڈیکس میں40100پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

Comments

- Advertisement -